بھٹکل :2/اکتوبر(ایس او نیوز) مرڈیشور کے آر این شٹی کالج میں گاندھی جینتی کی مناسبت سے پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پروگرا م کی صدارت کرتے ہوئے کالج کے پرنسپال مادھو پی نے کہا کہ گاندھی جی کے انصاف ، سچائی ، عدم تشدد جیسے اصولوں کو زندگی میں اپنائیں گے تو کامیاب ہونگے ۔ پھولوں کے ہار سے گاندھی جی کو عزت بخشی گئی ۔ پروگرام میں لکچرر حضرات ، عملہ اور طلبا شریک تھے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم بھی چلائی گئی اور ثقافتی کمیٹی کے نگراں کار شری نواس جے این نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔